Baloch Liberation Army Claimed Several Incidents

Date 2009/7/24 0:08:54 | Topic: News

کوئٹہ، پرنسپل کے قتل کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کرلی
کوئٹہ( این این آئی) بی ایل اے کے ترجمان جنید بلوچ نے سریاب روڈ پر گورنمنٹ ہائی سکول کے پرنسپل حاجی محمد محسن انصاری اور سٹی تھانے پر دستی بم سے حملہ اور شاہرگ میں سرکاری کام بند کرانے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے تفصیلات کے مطابق بی ایل اے کے ترجمان جنید بلوچ نے جمعرات کی شام کو کوئٹہ پریس کلب فون کر کے سریاب روڈ پر گورنمنٹ ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر حاجی محمد محسن انصاری کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکول کا ہیڈ ماسٹر کافی عرصے سے بچوں کو بلوچی ترانہ پڑھنے سے منع کر رہا تھا اور جو بچے بلوچی ترانہ پڑھنے اور آزادی کا جھنڈا لہرانے سے منع کرتا تھا اور اس بارے میں وہ سرکاری حکام کو اطلاع دیتا تھا جس پر ہمارے سرمچاروں نے جمعرات کے روز انہیں قتل کر دیا اس کے علاوہ گذشتہ روز سٹی تھانے پر ہینڈ گرنیڈ حملہ کیا گیا تھا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے تھے اس کی ذمہ داری بھی قبول کرتے ہیں اس کے علاوہ شاہرگ میں اس ٹھیکیدار کو منع کر دیا تھا اور سرکاری کام کر رہا تھا اس کے سامان کو نقصان پہنچایا ہے ان تینوں واقعات کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی ایل اے قبول کرتی ہے انہوں نے کہا ہم آئندہ بھی اس طرح کی کارروائیاں کرتے رہیں گے جب تک ہم اپنی آزادی حاصل نہیں کر لیتے اور جو بھی ہمارے مشن میں رکاوٹ ڈالے گا اس کا انجام ہیڈ ماسٹر ی طرح ہوگا



This article comes from BALOCHWARNA
http://www.balochwarna.com

The URL for this story is:
http://www.balochwarna.com/modules/news2/article.php?storyid=1038